وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی اور برآمدات سے متعلق اہم اجلاس، قابلِ تجدید توانائی پر زور

منگل 7 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کی طویل مدتی فراہمی کے منصوبے اور حالیہ عالمی صورتحال کے تناظر میں برآمدات کی پیشرفت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم نے کہا کہ خطے کی کشیدہ صورتحال کے باوجود اور تیل کی رسد میں ممکنہ رکاوٹوں کے باوجود ملک میں بجلی کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی، جس کی بڑی وجہ توانائی کے شعبے میں قابلِ تجدید ذرائع کا بڑھتا ہوا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے: تیل کے عالمی بحران کے دوران توانائی کے صاف اور قابل تجدید ذرائع پر اعتماد بڑھنے لگا، رپورٹ

انہوں نے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شمسی توانائی اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع پاکستان کے توانائی شعبے کا مستقبل ہیں۔ وزیراعظم نے قابلِ تجدید توانائی کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت ملک میں بجلی کی پیداوار کا 55 فیصد حصہ قابلِ تجدید ذرائع جبکہ 45 فیصد حصہ فوسل فیول پر مشتمل ہے۔ آئندہ 10 برسوں میں قابلِ تجدید ذرائع کا حصہ بڑھا کر 90 فیصد تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے سمندری راستے سے برآمدات بڑھانے کے لیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو جہازوں کے انتظام کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب سفارتکاری کے باعث خلیجی ممالک کو پاکستانی برآمدات کی ترسیل جاری ہے، جبکہ زرعی اجناس کی طلب میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستانی بندرگاہوں پر ریکارڈ آپریشنز: پاکستان عالمی توانائی کی ترسیل کا نیا ریجنل ہب بن کر سامنے آگیا

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، وزیر مملکت برائے خزانہ، معاونین خصوصی، اسٹیٹ بینک کے گورنر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور توانائی و برآمدات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور