پاکستانی شیف فاطمہ علی کو بعد از انتقال ایک اور ایوارڈ سے نواز دیا گیا

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی نژاد امریکی شیف فاطمہ علی جو کینسر کے ساتھ طویل جنگ کے بعد 2019 میں انتقال کر گئیں تھیں، کو دوسری بار بعد از انتقال امریکا میں ’جیمز بیئرڈ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

فاطمہ علی پاکستان کے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی کی بیٹی ہیں جو امریکا میں ایک رئیلٹی کوکنگ شو ’چوپڈ اینڈ ٹاپ شیف‘ میں بطور باورچی منظرعام پر آئیں اور وہاں انہوں نے خوب پذیرائی حاصل کی، بعد ازاں کینسر جیسے مہلک مرض کے ہوتے ہوئے بستر مرگ پر انہوں نے کھانے کی تراکیب پرناصرف متعدد مضامین لکھے بلکہ اس پر کتاب بھی لکھ ڈالی۔

کینسر’سارکوما‘ کے ہوتے ہوئے بستر مرگ  پر زندگی گزارنے والی فاطمہ علی کو کھانے کی تراکیب پر بہترین مضامین لکھنے کے اعتراف میں امریکا میں دوسری مرتبہ ’جیمز بیئرڈ فاؤنڈیشن ایوارڈ ‘ سے نوازا گیا ہے۔ اس قبل انہیں فین فیورٹ ٹائٹل‘ سے نوازا گیا تھا۔

امریکا: فاطمہ علی کی بعد ازانتقال شائع ہونے والی کتاب

بستر مرگ پر فاطمہ علی نے ’سیور، شیفس ہنگر فار مور‘ ( Savor, A Chef’s Hunger for More)کے عنوان سے کتاب لکھی جس کی اشاعت ان کے انتقال کے بعد ہوئی تاہم مختصر عرصے میں ہی ان کے اس ادبی کام کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔

امریکا کے شہر شکاگو میں ایک پروقار تقریب میں جہاں بے شمار پاکستانی بھی مدعو تھے، میں ان کو دوسری مرتبہ ’جیمز بیئرڈ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔

فاطمہ علی 18 سال کی عمر میں امریکا کے شہر نیویارک چلی گئیں تھیں جہاں انہوں نے کمپنی ’براوو‘ کے ٹاپ شیف کے طور پر شہرت حاصل کی یہاں اس سے قبل انہوں نے ’ فین فیورٹ ٹائٹل بھی جیتا’۔ اس کے بعد فاطمہ علی اپنے ‘مزے دار کھانوں اور بہترین شخصیت کے طور مشہور ہوئیں۔

فاطمہ علی کو 2017 کے آخر میں ’ایونگز سارکوما (Ewing’s sarcoma) نامی ہڈیوں اور بافتوں کے کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے قیدیوں کے ساتھ سلوک کیسا ہے؟ سویڈش کارکن نے پردہ فاش کردیا

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں کشیدگی کم نہ ہوسکی، پنجاب اور سندھ حکومت کے ترجمان آمنے سامنے

امریکی شہری نے 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر کی لاٹری جیت لی، رقم سرمایہ کاری پر لگانے کا اعلان

’غزہ میں نسل کشی بند کرو‘، یورپ کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد کا احتجاج، لندن میں گرفتاریاں

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد رشتہ ازدواج میں منسلک

ویڈیو

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کچھ نہ دو میڈل کو عزت دو، بلوچستان کے ایشیئن چیمپیئن باڈی بلڈر

اسرائیل کی حد سے بڑی جارحیت: عالمی فلوٹیلا پر بین الاقوامی پانیوں میں حملہ

کالم / تجزیہ

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی

جب اپنا بوجھ اتار پھینکا جائے

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی