مکھنی چکن کڑاہی، مزیدار بھی صحت بخش بھی

اتوار 4 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کھانے میں ہر کوئی ذائقہ کو اہمیت دیتا ہے اگر کھانے میں سالن مزیدار مل جائے تو وہ روٹی کے ساتھ ہو یا پھر چاول کے ساتھ یقناً مزہ دوبالا کر دیتا ہے، آج ہم آپ کو ’آسان بٹرچکن‘ یعنی مکھن میں تیار چکن کڑاہی جو مزیدار بھی ہے اور صحت مند بھی ہے، کی تیاری کا طریقہ اور اسے زیادہ سے زیادہ لذیز بنانے کے لیے اس میں شامل اجزا کی مقدار اور طریقہ بتانے جا رہے ہیں۔

آسان بٹر چکن کڑاہی کی تیاری میں شامل ہونے والے اجزا اور ان کی مقدار

3-4 ہڈیوں اورجلد کے بغیر چکن کی رانیں لے کر انہیں چھوٹے سائز کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

6  عدد سبز الائچیاں

میتھی کے خشک پتے چٹکی بھر لیں۔

چکن اچار کے لیے استعمال ہونے والے اجزا

1 چمچ تازہ لیموں کا رس

1 چمچ سورج مکھی کا تیل

1 چائے کا چمچ گرم مسالہ

½ چائے کا چمچ پسا ہوا زیرہ

½ چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا

½ چائے کا چمچ سرخ مرچ پاوڈر

½ چائے کا چمچ نمک

¼ پسی ہوئی خشک مرچیں۔

بٹر چکن کے مسالے کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزا

2  چمچ مکھن

لہسن کے 2 جوئے باریک کٹے ہوئے۔

15 گرام تازہ ادرک، باریک کٹی ہوئی

½ چائے کا چمچ گرم مسالہ

½ چائے کا چمچ پسا زیرہ

½ چائے کا چمچ پسا ہوا دھنیا

½ چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی

1 چمچ خشک میتھی کے پتے

چٹکی بھر خشک مرچ کے ٹکڑے

1 چمچ کاسٹر شوگر

1½ کھانے کا چمچ پسے ہوئے ٹماٹر

100 ملی لیٹر ڈبل کریم

چٹکی بھر نمک

مکھن چکن کڑاہی بنانے کا طریقہ

اوون کو 220سینٹی گریڈ درجہ پر رکھیں یا گیس پر گرم کریں

ایک سٹیل کا فرائی پین یا کوئی دوسرا برتن لیں اور اس میں اوپر درج تمام اجزا کو ایک ساتھ ملا لیں پھر اس میں چکن ڈال کر اچھی طرح  چمچ سے ہلا لیں پھر اس کو 10 منٹ تک بھونیں۔

جب چکن پک رہا ہو تو اتنی دیر میں چٹنی مسالہ تیار کر لیں پھر ایک درمیانہ یا حسب ضرورت فرائی پین لیں اور اس میں مکھن کو گرم کریں اور پھر اس میں لہسن اور ادرک ڈال کر ہلکی آنچ پر 1-2 منٹ تک پکائیں، یا جب تک نرم ہو جائے اس وقت تک پکائیں، اس دوران اسے مسلسل ہلاتے رہیں۔ پھر اسی کے اندر گرم مسالہ، زیرہ، دھنیا اور ہلدی شامل کریں اور ہلاتے ہوئے 30 سیکنڈ تک پکائیں۔

مکھن چکن کڑاہی روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ مزیدار ذائقہ دیتی ہے

اس کے بعد اس میں میتھی اور مرچ کے ٹکڑے بھی شامل کریں اور کچھ سیکنڈ مزید پکائیں، پھر کیسٹر شوگر اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر 2 منٹ تک پھر پکائیں اس دوران اسے مسلسل ہلاتے رہیں۔ اس دوران 6 کھانے کے چمچ ٹھنڈا پانی اور کریم شامل کریں اور ابالیں اور حسب ذائقہ نمک ڈال دیں۔

چکن کو اوون سے باہر نکال کر اسی فرائی پین میں ڈالیں جس میں آپ مسالہ تیار کر رہے ہیں۔ اس میں ڈال کر اسے مزید 10 منٹ کے لیے اوون میں یا پھر چولہے پر واپس رکھ دیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک چکن نرم نہ ہو اور مسالہ ابلنا شروع نہ ہو جائے۔

چکن تیار ہونے سے ذرا کچھ دیر پہلے سبز الائچی سے بیج نکال کر اس کے خول کو پیس لیں یا بھگو دیں اور ان سے نکالے گئے بیجوں کو بھی نکال کر ان کا پاؤڈر بنا لیں۔ بس بٹر چکن کو چولہے سے اتارنے سے قبل اس پر پسی ہوئی الائچی اور بقیہ میتھی کا چھڑکاؤ کر دیں آپ کا بہترین اور مزیدار ’بٹر چکن‘ تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp