امریکا اور ایران کے درمیان آج رات معاہدے کا امکان، فیلڈ مارشل عاصم منیر مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں، امریکی میڈیا

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ آج رات طے پانے کا امکان ہے۔

سی این این کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر سے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی توسیع کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے پرامن حل کے لیے سفارتی کوششیں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں اور جلد اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ڈیڈ لائن میں دو ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

ساتھ ہی انہوں نے ایران سے بھی خیر سگالی کے طور پر آبنائے ہرمز کو دو ہفتوں کے لیے کھولنے کی درخواست کی۔

وزیراعظم پاکستان کی درخواست پر صدر ٹرمپ نے مختصر گفتگو میں کہاکہ انہیں ابھی تک اس معاملے پر مکمل بریفنگ نہیں دی گئی، تاہم وہ اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ وہ شہباز شریف کو اچھی طرح جانتے ہیں اور ہر جگہ نہایت معزز شخص ہیں۔

صدر ٹرمپ کی امریکی صحافی جیکی ہینریچ سے مختصر گفتگو ہوئی، جس میں انہوں نے کہاکہ اس وقت گرما گرم مذاکرات جاری ہیں کچھ نہیں بتا سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟