امریکا ایران جنگ بندی، پاکستان نے فریقین کو اسلام آباد مدعو کر لیا

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد مدعو کر لیا، جہاں حتمی امن معاہدے کے لیے مذاکرات ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جنگ بندی کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر کیا گیا، صدر ٹرمپ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان فوری جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے امن کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے اتحادیوں نے لبنان سمیت ہر جگہ فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، جو فوراً نافذ العمل ہو چکی ہے۔

وزیراعظم نے اس فیصلے کو دانشمندانہ اقدام قرار دیتے ہوئے امریکا اور ایران کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں فریقین نے امن اور استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔

اہم پیش رفت کے طور پر شہباز شریف نے اعلان کیا کہ امریکا اور ایران کے وفود کو جمعہ 10 اپریل 2026 کو اسلام آباد مدعو کیا گیا ہے، جہاں تمام تنازعات کے مستقل حل کے لیے باضابطہ مذاکرات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اسلام آباد مذاکرات‘ خطے میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران 2 ہفتے کی جنگ بندی رضامند، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششیں کامیاب

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے بردباری اور سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں، اور پاکستان کو امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے اور آئندہ دنوں میں مزید مثبت پیش رفت سامنے آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا ایران کے ساتھ قریبی تعاون کرے گا، معاہدے کے کئی نکات طے پاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

ایران جنگ بندی پر بھارت میں بھی اعتراف کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو سفارتی سطح پر کامیابی ملی، خواجہ آصف

سرمایہ کاروں کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد، مستقبل میں کون سے ریکارڈ بن سکتے ہیں؟

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

ویڈیو

جو کوئی نہ کر سکا پاکستان نے کر دکھایا، بھارت میں صف ماتم

پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی، گرین پاسپورٹ کو دنیا بھر میں عزت مل گئی

امریکا ایران جنگ بندی: پاکستان کی سفارتکاری پر اسلام آباد کے عوام کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟