اڈیالہ روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کا معاملہ، عمران خان کی بہنوں پر مقدمہ درج

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے واقعے پر تھانہ صدر بیرونی میں انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ اور نورین نیازی کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ اقدام قتل اور پولیس سے مزاحمت سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر سب انسپکٹر عمران خان کی مدعیت میں درج کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات کرادی گئی

مقدمے میں ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے مینا خان، ایم این اے شفقت اعوان اور خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان شفیع جان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں سمابیہ طاہر ستی سمیت 1400 نامعلوم افراد کو بھی مقدمے میں شامل کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مظاہرین کی جانب سے پتھراؤ کے نتیجے میں 9 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے موقع سے 41 ملزمان کو حراست میں لیا تھا تاہم بعد ازاں متعدد افراد پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران خان کو وکیل سے ملاقات کی اجازت دی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

دوسری جانب سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کر دیا تھا، جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے برقرار رکھا۔

بانی پی ٹی آئی نے اسی فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواستیں دائر کی تھیں جن پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ بہتر، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

ایران جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، قطر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

پاکستان اور چین کا مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں پر اتفاق

آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟