ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب

بدھ 8 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان اور پاکستان کے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی تصدیق مثبت پیش رفت ہے، جو خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ترکیہ کا ایران امریکا جنگ بندی کا خیرمقدم، ثالثی کے عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف

بیان میں پاکستان کی قیادت، بالخصوص وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی کوششوں کو سراہا گیا، جنہوں نے اس معاہدے کو ممکن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی سفارتی اور ثالثی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

مزید کہا گیا کہ سعودی عرب پاکستان کی ان کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، جن کا مقصد ایک مستقل اور جامع معاہدے تک پہنچنا ہے تاکہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جا سکے اور طویل عرصے سے جاری عدم استحکام کے اسباب کا خاتمہ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

بیان میں آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی زور دیا گیا کہ اسے بین الاقوامی قوانین، خصوصاً 1982 کے اقوامِ متحدہ کے قانونِ سمندر کے تحت جہاز رانی کے لیے کھلا رکھا جانا چاہیے اور اس پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں ہونی چاہیے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ جنگ بندی ایک جامع اور پائیدار امن کی بنیاد ثابت ہوگی، جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ ملے گا اور ایسے تمام اقدامات کا خاتمہ ہوگا جو علاقائی خودمختاری اور امن کے لیے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان سرزمین سے عالمی دہشت گردی کا پھیلاؤ، چین بھی تشویش میں مبتلا

پاکستان کا ایران، امریکا کے درمیان کامیاب ثالثی کا کردار ادا کرنا تاریخی پیشرفت ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

پاکستان کی کوششوں سے امریکا ایران جنگ بندی، عالمی منڈیوں اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی

سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی سے پاکستان کا وقار بلند، پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے بھی ایک سبق

فخر ہے کہ پاکستان نے دانشمندی سے ایران جنگ بندی و امن کے لیے کردار ادا کیا، صدر مملکت

ویڈیو

مری میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈ اور سیلاب کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

اورنج لائن ٹرین میں مفت سفر کرنے کا آسان طریقہ

اسکردو میں سانحہ گیاری کے شہدا کی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

کالم / تجزیہ

نوبل امن انعام تو بنتا ہے

پاکستان نے جنگ بندی کیسے کرائی؟ کیا، کیسے اور کیونکر ممکن ہوا؟

فیصلہ کن موڑ: امن جیتے گا یا کشیدگی؟