حالیہ عالمی سیاسی صورتحال میں پاکستان نہ صرف بین الاقوامی سطح پر اہمیت اختیار کر گیا ہے بلکہ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا بھی مرکز بن گیا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پاکستان کی ثالثی اور مثبت کردار کی تعریف کی جا رہی ہے۔
تاہم سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ملک کے سیاسی منظرنامے اور عالمی تعلقات پر منفرد انداز میں تبصرہ کیا ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے دلچسپ میمز وائرل ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج شہباز شریف نہیں ’شاباش شریف‘، کامیاب سفارتکاری پر پاکستانی فنکار بھی میدان میں
صارفین نے مزاح اور طنز کے ذریعے سیاسی حالات پر تبصرے کیے جس سے پاکستان کے کردار کو عالمی توجہ کے ساتھ مقامی دلچسپی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ایک صارف نے ایک میم شیئر کی جس میں میزبان ڈونلڈ ٹرمپ سے 5 مشہور گانے پوچھتا ہے۔ اس پر ٹرمپ جواب دیتے ہیں کہ میرے پاس بہترین پلے لسٹ ہے اور پھر گانا چلاتے ہیں ’میاں دے نعرے وجنے ہی وجنے نے‘۔
Donald Trump's Playlist these days 😂pic.twitter.com/2Pijrc5PpI
— Pakistan Cricket Team USA FC (@DoctorofCricket) April 8, 2026
ایک صارف نے پنجاب پولیس کی وین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کو مذاکرات پر آمادہ کرنے کے لیے پنجاب پولیس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے باہر پہنچا دی گئی ہے۔
ٹرمپ کو مذاکرات کے لئے آمادہ کرنے کے لئے پنجاب پولیس کی گاڑی وائٹ ہاؤس کے باہر پہنچا دی گئی ہے pic.twitter.com/EjwR4vvxQC
— Pehn Di Siri (@PehnDiSiri) April 7, 2026
صدف بلوچ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھاری وزیراعظم مودی کو شہباز شریف، عاصم منیر، ٹرمپ اور ایران کو چائے پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ٹرمپ ویڈیو میں مودی کو ڈانٹتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کو دکھائی نہیں دیتا کہ ہم اہم میٹنگ میں ہیں جس پر بھارتی وزیراعظم معافی مانگتے ہیں۔ صارف نے ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ مودی کو آخرکار اسلام آباد میں ویٹر کا درجہ مل گیا اب وہ ڈونلڈ ٹرمپ، ایران اور عاصم منیر کو چائے پیش کریں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے طنزاً لکھا کہ ’بھارت کی نئی خارجہ پالیسی ایک قوم، ایک ویٹر‘۔
Modi finally got observer status in Islamabad – perfect, now he can observe while serving chai to Donald Trump, Iran & Asim Munir.
India’s new foreign policy: ‘One nation, one waiter!’ pic.twitter.com/X86Y4e12t3
— Sadaf Baloch (@sadafzbaloch) April 9, 2026
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک لڑکا کہتا ہے کہ ’امریکا کہا کرتا تھا کہ تم کون ہو؟‘ اور آج شہباز شریف انہیں جواب دیتے ہیں، ’تم کون ہو‘؟
Shahbaz Sharif Today be like:#IranWar #Trump pic.twitter.com/5kvZCFOSx3
— Khazran Speaks (@KhazranSpeaks) April 8, 2026
ساجد عثمانی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کی محبت کے نعرے گونج رہے ہیں۔ جاپان میں اسپیشل بچوں کی معصوم آوازیں ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ گاتے ہوئے دلوں کو چھو رہی ہیں۔
اس وقت دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کی محبت کے نعرے گونج رہے ہیں 🇵🇰✨
جاپان میں اسپیشل بچوں کی معصوم آوازیں “دل دل پاکستان، جان جان پاکستان” گاتے ہوئے دلوں کو چھو رہی ہیں ❤️یہ صرف ایک گانا نہیں، یہ محبت ہے… یہ پاکستان کی پہچان ہے pic.twitter.com/t7vcPiMfiX
— Sajid usmani (@sajidusmani787) April 8, 2026
فرحان ورک نے کہا کہ وہ انگریز جو کبھی پوری زندگی پاکستان نہیں آئے وہ بھی آج جنگ رکوانے اور مہنگائی ختم کروانے پر پاکستان کے نغمے گا رہے ہیں۔
وہ انگریز جو کبھی پوری زندگی پاکستان نہیں آئے، وہ بھی آج جنگ رکوانے اور مہنگائی ختم کروانے پر پاکستان کے نغمے گا رہے ہیں۔
لیکن افسوس کہ پاکستان میں نچن یاہو کے پیروکاروں کی ایک ایسی نسل بھی پائی جاتی ہے جو پاکستان کی خوشی میں دکھی اور پاکستان کے دکھ میں خوشی ڈھونڈتی ہے pic.twitter.com/ZYBTlZC0l8
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) April 8, 2026
کئی صارفین کا کہنا ہے کہ یہ میمز نہ صرف عوامی دلچسپی کا ذریعہ ہیں بلکہ پاکستان کے عالمی کردار کی عکاسی بھی کر رہی ہیں۔














