ندیم افضل چن کے والد کی پراسرار گرفتاری اور رہائی

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن کے والد اور سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن کو لاہور سے گرفتاری کے کچھ گھنٹے بعد رہا کردیا گیا ہے۔

پنجاب پولیس اور سی آئی اے منڈی بہاؤالدین نے مشترکہ طور پر لاہور میں حاجی افضل چن کی رہائش گاہ چن ہاؤس سے رات گئے انہیں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔ حاجی افضل چن کے اہل خانہ کے مطابق پولیس بغیر وارنٹ دکھائے گھر میں داخل ہوئی اور ملازمین پر تشدد کیا۔

بلاول بھٹو کے دورہ عراق کی تیاریوں کے سلسلے میں نجف اشرف میں موجود ندیم افضل چن نے اپنے والد کی گرفتاری پر  ٹوئیٹ کیا کہ ‏وہ نجف میں ہوں اور میرے گھر سے میرے 85 سالہ والد کو گرفتار کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے والد 1998 سے سیاست سے ریٹائر ہوچکے ہیں اگر گرفتاری درکار ہے تو وہ عراق سے واپسی پر گرفتاری دے دیں گے لیکن ان کے بزرگ والد کو چھوڑ دیا جائے۔

تاہم ایک گھنٹے بعد ندیم افضل چن نے ایک اور ٹوئیٹ میں بتایا کہ ان کے والد کو رہا کردیا گیا ہے۔ ’میں تمام بھایئوں دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس مشکل لمحات میں ساتھ دیا اور میرے امام  نے  سوموٹو لیا۔ پروردگار پاکستان میں عدل کا بول بالا کر۔‘

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp