وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے پاکستان کو ایسی بلندیوں پر پہنچا دیا جس کا تصور ممکن نہیں تھا، خواجہ آصف

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وطن کو ایسی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے جس کا تصور بھی ممکن نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ آزادی کے بعد بہت کم ایسے مواقع آئے ہیں جنہیں تاریخ ساز اور عہد ساز قرار دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پہلا ایسا موقع اس وقت آیا جب نواز شریف نے جرات مندانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کیے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے اس فیصلے سے 25 سال کی محنت رنگ لائی، پاکستان ایک خصوصی کلب کا رکن بن گیا اور الحمدللہ، ہماری سلامتی کی ضمانت حاصل ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایک چوتھائی صدی بعد ہمارے ازلی اور روایتی دشمن بھارت نے چیلنج دیا، جس کا بھرپور جواب دیا گیا اور اسے شکست فاش ہوئی، پھر دنیا نے ہمارے محافظوں کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا۔

خواجہ آصف نے کہاکہ ایک سال بعد پاکستان عالمی سفارتکاری کا مرکز بن چکا ہے اور امن کا داعی ہے۔ اپنے خطے اور برادر ممالک کے درمیان پاکستان مفاہمت کا سفیر بن کر ابھرا ہے، اس وقت دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وطن کو ایسی بلندیوں پر پہنچایا ہے جن کا تصور بھی ممکن نہ تھا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ ہماری امن کی کوششوں کو کامیاب کرے اور پاکستان کو مزید عزت و وقار عطا فرمائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان کے آخر میں پاکستان ہمیشہ زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور