یورپی ممالک سے ترسیلات زرمیں 20 فیصد اضافہ

جمعرات 9 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ تک کی مدت میں جرمنی،فرانس،اٹلی، اسپین، ہالینڈ اور یورپی یونین کے دیگر رکن ممالک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 3.917ارب ڈالر زرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 20فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باوجود ترسیلات زر میں اضافہ، 3.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ آمد

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زر کا حجم 3.267ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھاْ

مارچ میں یورپی یونین کے رکن ممالک سے ترسیلات زرکاحجم 414ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو فروری کے 395ملین ڈالرکے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ اور گزشتہ سال مارچ کے 433 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4فیصد کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر پار پاکستانیوں نے پروپیگنڈے کو مسترد کرکے ریکارڈ ترسیلات زر بھیجیں، وزیراعظم کا اظہار تشکر

واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زرکا حجم 30.321ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے28.030ارب ڈالرکے مقابلہ میں 8فیصد زیادہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

دیامیر بھاشا ڈیم کا 4500 میگاواٹ بجلی منصوبہ منسوخ نہیں ہوا، وزارتِ اقتصادی امور نے گمراہ کن دعوؤں کو مسترد کردیا

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں