امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری کے دوران اس کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کو کئی سالوں کے لیے تباہ کردیا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے ایکس پر جاری بیان میں کہاکہ 50 ہزار سے زیادہ امریکی فوجیوں نے آپریشن ایپک فیوری انجام دیا۔
Update from CENTCOM Commander on Operation Epic Fury: pic.twitter.com/CUzaSmbZM3
— U.S. Central Command (@CENTCOM) April 9, 2026
انہوں نے کہاکہ ایران کی فوجی آپریشن کی صلاحیت کئی سالوں کے لیے تباہ کردی ہے، ایرانی فوجی اہداف پر 13 ہزار سے زیادہ حملےکیے گئے۔
ایڈمرل بریڈ کوپر نے مزید کہاکہ ایران کا دفاعی صنعتی اڈہ، میزائل اور ڈرون بنانے کی صلاحیت ختم کردی، ایران میں ہمارے بنیادی فوجی اہداف حاصل ہوگئے، جنگ بندی عمل کی وجہ سے آپریشن میں وقفہ دیا ہے، حکم ملنے پر ہم موجود ہیں، تیار اور چوکس رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی فضائی دفاعی چھتری بنانے میں اتحادیوں کے ساتھ رہیں گے۔














