ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کی پاکستان کی معاشی نمو 4.5 فیصد تک بڑھنے کی پیشگوئی

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح نمو آئندہ برسوں میں بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، جو جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری میں اضافے کا نتیجہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی توانائی بحران مہینوں تک جاری رہ سکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا انتباہ

خرم شہزاد نے ’ایکس‘ پر کی گئی ٹوئٹ میں بتایا کہ ایشیئن ڈیولپمنٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026 میں جی ڈی پی شرح نمو 3.5 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 2027 میں 4.5 فیصد ہو جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیشت میں استحکام آ چکا ہے اور صنعتی شعبے میں بہتری اور سرمایہ کاری میں اضافہ ترقی کی رفتار کو تیز کرے گا، تاہم اس تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے اصلاحات کا جاری رہنا ضروری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ متوقع ہے جو مالی سال 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد رہ سکتی ہے، جس کی بڑی وجہ عالمی تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کے باعث تجارتی رکاوٹیں ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں تنازع طویل ہوا تو توانائی لاگت میں اضافے، ترسیلات زر میں کمی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث معاشی ترقی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو ہم ایشیئن ٹائیگر بن چکے ہوتے، نوازشریف

خرم شہزاد کے مطابق میکرو اکنامک نظم و ضبط اور ساختی اصلاحات معاشی استحکام، سرمایہ کاری کے فروغ اور بیرونی جھٹکوں کے خلاف مزاحمت بڑھانے کے لیے ناگزیر ہیں، جبکہ پاکستان کی معیشت بتدریج مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے اور آئندہ عرصے میں پائیدار ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور