نواز شریف اور مریم نواز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نہال ہاشمی اور بشیر میمن میں مبینہ کشیدگی، ن لیگ کی قیادت نے وضاحت طلب کرلی

ملاقات کے دوران گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا اور اس پر قیادت کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نہال ہاشمی نے اعتماد کے اظہار پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں: نہال ہاشمی اور بشیر میمن میں مبینہ کشیدگی، ن لیگ کی قیادت نے وضاحت طلب کرلی

گورنر سندھ اور سابق وزیراعلیٰ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر نہال ہاشمی کی جانب سے قیام امن کے لیے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف کی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور