ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد کردی، 4.5تک پہنچنے کا امکان

جمعہ 10 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی موجودہ مالی سال کے لیے معاشی شرح نمو بڑھا کر 3.5 فیصد کردی ہے، تاہم عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مشرق وسطیٰ کی کشیدگی کو بڑے خطرات میں شامل قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی اصلاحات کا تسلسل: آئی ایم ایف نے پاکستان کی شرح نمو میں بہتری کی پیشگوئی کردی

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معیشت درمیانی مدت میں بہتری کی جانب گامزن رہنے کی توقع ہے، جبکہ 2027 میں شرح نمو 4.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل رواں مالی سال کے لیے شرح نمو 3 فیصد رکھی گئی تھی۔

پاکستان میں بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین کے مطابق معیشت میں استحکام آ رہا ہے اور اصلاحاتی اقدامات کے باعث بہتری کے آثار نمایاں ہو رہے ہیں، تاہم عالمی سطح پر درپیش چیلنجز کے باعث خطرات بدستور موجود ہیں۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ مالیاتی اور بیرونی کھاتوں پر بھی دباؤ بڑھے گا۔ اوسط مہنگائی 2026 میں 6.4 فیصد اور 2027 میں 6.5 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرح نمو 4.3 فیصد تک جانے کی توقع، آئی ایم ایف کی پاکستانی معیشت کے حوالے سے مثبت پیش گوئیاں

مرکزی بینک کی جانب سے محتاط انداز میں مالیاتی پالیسی میں نرمی کی توقع ہے تاکہ مہنگائی کو 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رکھا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی طویل ہوتی ہے تو اس سے توانائی اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں زرعی اور صنعتی پیداوار متاثر ہو سکتی ہے، ترسیلات زر میں کمی آ سکتی ہے اور جاری کھاتہ خسارہ بڑھ سکتا ہے۔

معاشی بہتری کے لیے نجی سرمایہ کاری میں اضافہ اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ تعمیراتی شعبے کو حکومتی مراعات اور سیلاب کے بعد بحالی کے اقدامات سے تقویت مل رہی ہے۔ مالی سال کے ابتدائی حصے میں بڑی صنعتوں میں 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال میں شرح نمو 4.25 فیصد تک جانے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے، جبکہ جاری کھاتہ دوبارہ خسارے میں جا سکتا ہے۔ جولائی سے جنوری کے دوران خسارہ 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

خطے کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی شرح نمو 2026 اور 2027 میں 5.1 فیصد رہنے کا امکان ہے، تاہم توانائی کی قیمتوں میں اضافہ اور عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال ترقی کی رفتار کو متاثر کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ معاشی اصلاحات کا تسلسل، محتاط مالیاتی پالیسی اور ساختی تبدیلیاں ہی پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھ سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور