نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ مثبت مذاکرات کے لیے پرامید ہیں، تاہم انہوں نے تہران کو خبردار کیا کہ وہ چالاکی دکھانے سے گریز کرے۔
پاکستان میں مذاکرات کے لیے واشنگٹن میں روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مذاکرات کے منتظر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ یہ مثبت رہیں گے۔
#Trump said Thursday that he was "very optimistic" a #PeaceDeal with #Iran was within reach as Vice President #JDVance is prepared to head to #Pakistan for talks aimed at ending the #US–#Israeli war with #Iran. pic.twitter.com/zvoYMbpmzv
— ShanghaiEye🚀official (@ShanghaiEye) April 9, 2026
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ جیسا کہ امریکی صدر نے بھی واضح کیا ہے، اگر ایران نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہوتا ہے تو امریکا بھی کھلے دل کے ساتھ آگے بڑھنے کو تیار ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی قسم کی چال بازی کی کوشش کی تو پھر امریکی مذاکراتی ٹیم کا رویہ زیادہ مثبت نہیں ہوگا۔
دوسری جانب اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے انعقاد سے قبل جنگ بندی کی شرائط اور مبینہ خلاف ورزیوں سے متعلق خدشات کے باوجود پاکستانی حکام نے صورتحال کو قابو میں قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات: غیر ملکی وفود کی آمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات
میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے ان اہم مذاکرات کے لیے واشنگٹن اور تہران سے اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد متوقع ہے، جبکہ پاکستان خود کو عالمی سطح پر امن کے ضامن کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 2 ہفتوں کی جنگ بندی، جو پاکستان کی معاونت سے ممکن ہوئی، کو بعض چیلنجز کا سامنا رہا، جن میں لبنان سے متعلق معاملات اور مبینہ خلاف ورزیاں شامل ہیں۔













