سابق امریکی سفارتکار نے بھارتی اینکر کو لائیو شو میں آڑے ہاتھوں لے لیا

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لائیو ٹی وی پروگرام کے دوران سابق امریکی سفارتکار جیفری گنٹر (Jeffrey Gunther) نے پاکستانی کردار سے متعلق سوالات پر بھارتی اینکر کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں حالیہ ایران امریکا جنگ بندی کے دوران پاکستان کے کردار کو غلط انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر، رائے عامہ میں نمایاں مثبت تبدیلی، رپورٹ

پروگرام میں پاکستان میں امریکی نائب صدر کی سیکیورٹی سے متعلق سوال پر سابق امریکی سفارت کار نے واضح کیا کہ امریکی نائب صدر پاکستان میں مکمل طور پر محفوظ ہیں، اور اس معاملے کو غیر ضروری طور پر متنازع بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اصل مسئلہ سیاست یا پروپیگنڈا نہیں بلکہ انسانی زندگیوں، روزگار اور عالمی معیشت سے جڑا ہوا ہے، خاص طور پر تیل کی قیمتوں اور توانائی کی سپلائی کے اثرات سے متعلق معاملات اہم ہیں۔

سابق امریکی سفارت کار کے مطابق میڈیا کو چاہیے کہ حساس سفارتی پیشرفت کو بھارت اور پاکستان کے بیانیے کی جنگ میں تبدیل کرنے کے بجائے جنگ بندی اور امن کوششوں کو سراہا جائے۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے باوجود تیل و گیس کی قیمتیں معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے طرزِ عمل سے خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ کے بعد پہلی بار امریکی جنگی جہاز آبنائے ہرمز میں داخل

لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے دل کا دورہ پڑنے کے باعث اسپتال منتقل، حالت تشویشناک

شاہد آفریدی نے اسلام آباد مذاکرات کو خطے میں امن کے لیے خوش آئند قرار دے دیا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

بین الاقوامی پرواز میں بچے کی پیدائش، شہریت اور قانونی شناخت پر نئی بحث کا آغاز

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور