ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات اور خطے میں پاکستان کے سفارتی کردار کے تناظر میں ایرانی ٹی وی چینلز پر پاکستان کے لیے شکریے اور دوستی پر مبنی ایک خصوصی نغمہ نشر کیا گیا ہے، جس کا عنوان ’تشکر پاکستان‘ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں امریکا ایران تاریخ ساز مذاکرات کا آغاز، پاکستان کے سفارتی کردار کی عالمی سطح پر پذیرائی
یہ نغمہ ایران میں مختلف ٹی وی چینلز پر نشر کیا جا رہا ہے اور اس میں پاکستان کے کردار کو خطے میں امن، استحکام اور سفارتی تعاون کے حوالے سے سراہا گیا ہے۔ نغمے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات، یکجہتی اور امن کے پیغام کو اجاگر کیا گیا ہے۔
ایرانی ٹی وی چینلز پر پاکستان کا شکریہ ادا کرنے والا نغمہ نشر، دوستی اور امن کا خوبصورت پیغام pic.twitter.com/lrIoZbkQfb
— WE News (@WENewsPk) April 11, 2026
نغمہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں ایک اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یہ نغمہ ایرانی صحافیوں اور عوام کی جانب سے پاکستان کے لیے جذباتی اظہارِ تشکر کی ایک علامت ہے، جبکہ اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا جا چکا ہے۔














