ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جرمنی سے تعلق رکھنے والے صحافی اسٹیفن شورازکوف (Stefan Schwarzkopf) نے کہا ہے کہ پاکستان موجودہ کشیدہ صورتحال میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے، کیونکہ اس کے بیک وقت ایران اور امریکا کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں، جس کے باعث وہ دونوں فریقوں کو ایک میز پر لانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان کے مطابق یہ ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب ماحول میں صرف فوجی زبان اور طاقت کا بیانیہ غالب تھا۔

مزید پڑھیں: معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

جرمن صحافی نے کہا کہ پاکستان دنیا کو مزید کشیدگی سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے اور خطے میں جاری تنازع کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جرمنی بھی موجودہ صورتحال سے متاثر ہو رہا ہے، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث، جس نے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کو متاثر کیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں پاکستان کی کوششیں اس بات کی علامت ہیں کہ وہ تنازع کو مزید شدت اختیار کرنے سے روکنے اور خطے میں استحکام لانے کے لیے سنجیدہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گزشتہ سیزن میں پی ایس ایل ادھوری چھوڑنے کے سوال پر کوشل مینڈس کی خاموشی، میڈیا مینیجر کی مداخلت

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

ایران و امریکا کی 40 سالہ دشمنی کا سفر: دونوں حریف مذاکرات تک کیسے پہنچے؟

سر ظفر اللہ خان سے اسحاق ڈار تک: پاکستان کی خاموش سفارتکار ی کی طویل داستان

عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کا کلیدی کردار باعث مسرت ہے، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

اسلام آباد مذاکرات: گلگت بلتستان میں پاکستان آرمی کی حمایت میں بڑی ریلیاں

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور