پاکستان کو اسلام آباد میں اہم امن مذاکرات کی میزبانی پر فخر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اسلام آباد امن مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان کو ان اہم بات چیت کی میزبانی پر فخر ہے اور یہ دونوں متحارب فریقین کو میدان جنگ سے مذاکرات کی میز تک لانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے پاکستان، ایران اور امریکا کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک کی تعمیری کوششوں کے باعث امن کا یہ موقع ممکن ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش اس اصول پر مبنی ہے کہ بداعتمادی کی جگہ مکالمہ لے، کشیدگی کے بجائے تحمل کو فروغ دیا جائے اور جنگی جذبات پر دانشمندی غالب آئے۔

یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا جنگ بندی کے بعد پاکستان کا عالمی امیج بہتر، رائے عامہ میں نمایاں مثبت تبدیلی، رپورٹ

احسن اقبال نے کہا کہ جاری تنازع نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق اس بحران کے معاشی اثرات آسٹریلیا سے لے کر امریکا تک محسوس کیے جا رہے ہیں، جہاں مہنگائی، توانائی کی فراہمی میں خلل، غیر یقینی صورتحال اور مارکیٹوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ تنازع جاری رہا تو مزید لاکھوں افراد غربت کا شکار ہو سکتے ہیں، اور اس کے اثرات صرف جنگ میں شامل فریقین تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ دنیا بھر کے عام شہری عدم استحکام، مہنگائی اور غیر یقینی کا بوجھ اٹھائیں گے۔

وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے، کیونکہ ان کی کامیابی نہ صرف خطے کے امن بلکہ دنیا بھر میں کروڑوں خاندانوں کے معاشی مستقبل کے لیے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ ان لوگوں کو یاد رکھے گی جنہوں نے جنگ کو روکنے کے لیے دانشمندی اور مدبرانہ قیادت کا مظاہرہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست، سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے وصول کرنے سے انکار کردیا

مریم نواز کا چین میں عالمی بگ ڈیٹا ایکسپو سے خطاب، پاکستان اور چین کے درمیان ’ڈیٹا کوریڈور‘ بنانے کی پیشکش

اے آئی کی مدد سے سائبر جرائم میں تیزی، روسی ہیکرز کی نئی کارروائی کا انکشاف

کینیڈا میں ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل ہونے کا امکان، ’ٹیکو ایونیو‘ سمیت مختلف نام زیرِ غور

محسن نقوی کا فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر کا دورہ، اینٹی رائٹ ونگ کی تربیتی مشقوں کا معائنہ

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ