اسلام آباد مذاکرات کا انعقاد خطے میں کشیدگی کم کرنے کے سلسلے میں بڑی کامیابی ہے، بلاول بھٹو

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں جاری امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں میں اب تک کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں پلان بی کا کوئی آپشن موجود نہیں، بلاول بھٹو زرداری

الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے یہ بات اس سوال پر کی کہ آیا پاکستان ان مذاکرات سے کوئی واضح اور ٹھوس نتیجہ حاصل کر سکے گا۔

جنگ بندی کو اہم پیشرفت قرار

بلاول بھٹو نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی برقرار ہے، ایران اور خطے کے بیشتر حصوں میں بمباری رک گئی ہے اور دونوں بڑی طاقتیں اب مذاکرات کی میز پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ عارضی جنگ بندی آگے چل کر ایک مستقل امن معاہدے میں تبدیل ہو جائے گی۔

عالمی توجہ اور امید

بلاول بھٹو کے مطابق پاکستان سمیت پوری دنیا ان مذاکرات کو احتیاط کے ساتھ امید کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ہفتوں میں جنگ نے نہ صرف انسانی جانوں بلکہ عالمی معیشت کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے جس کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان اور دیگر ممالک کا کردار

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سفارتی عمل میں پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی کردار ادا کیا ہے جن میں چین، سعودی عرب، ترکیہ، مصر،قطر اور دیگر خلیجی ممالک شامل ہیں۔

جنگ کوئی حل نہیں

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند ہفتوں کے تجربے سے واضح ہو گیا ہے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔

مزید پڑھیے: امن مذاکرات: وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار جاری رکھنے کا عزم

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر اس تنازعے کا کوئی مستقل اور متوازن حل نہ نکالا گیا تو اس کے اثرات مزید سنگین ہوں گے۔

مستقبل کا مؤقف

پاکستان کے ممکنہ کردار سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام توجہ موجودہ بحران کے حل پر ہے اور پائیدار امن ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران و امریکا کی 40 سالہ دشمنی کا سفر: دونوں حریف مذاکرات تک کیسے پہنچے؟

سر ظفر اللہ خان سے اسحاق ڈار تک: پاکستان کی خاموش سفارتکار ی کی طویل داستان

عالمی امن کی کوششوں میں پاکستان کا کلیدی کردار باعث مسرت ہے، بیرسٹر گوہر

بلال مقصود کا نیا گیت ’او رے سجنا‘ ریلیز، میوزک ویڈیو میں ’خاص دوست‘ کی انٹری

کیا اسمارٹ فون کی نیلی روشنی واقعی آپ کی نیند خراب کرتی ہے؟

ویڈیو

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

ایران، امریکا کو ایک جگہ بٹھانا بڑی کامیابی ہے، پاکستان دنیا کو کشیدگی سے بچانے کی راہ پر گامزن ہے، جرمن صحافی اسٹیفن شوارزکوف

اسلام آباد مذاکرات: گلگت بلتستان میں پاکستان آرمی کی حمایت میں بڑی ریلیاں

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور