بلال مقصود کا نیا گیت ’او رے سجنا‘ ریلیز، میوزک ویڈیو میں ’خاص دوست‘ کی انٹری

ہفتہ 11 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نامور گلوکار اور ’اسٹرنگز‘ کے سابق رکن بلال مقصود نے موسیقی کی دنیا میں اپنی واپسی کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے نیا گیت ’او رے سجنا‘ ریلیز کر دیا ہے۔

ریلیز ہونے والا یہ گیت ایک دھیما اور اداس کر دینے والا نمبر ہے، جو بچھڑ جانے والی محبت اور اس کی یادوں کے گرد گھومتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل کی واپسی: فواد خان، راحت فتح علی خان، بلال مقصود اور زیب بنگش جج مقرر

اس گیت کی دھن اور موسیقی بلال مقصود کے اس دور کی یاد دلاتی ہے جب ’اسٹرنگز‘ کے رومانوی گیت ہر پلے لسٹ کا حصہ ہوا کرتے تھے۔ بلال مقصود نے اس گانے کو نہ صرف خود لکھا اور کمپوز کیا ہے بلکہ اپنی مسحور کن آواز سے اس کے اردو بولوں میں چھپے درد کو بخوبی اجاگر بھی کیا ہے۔

میوزک ویڈیو کی خاص بات خود بلال مقصود کی غیر موجودگی اور ان کی جگہ ایک ننھے سے کٹھ پتلی کردار ’بی ایم‘ کی انٹری ہے۔ یہ پیارا سا کٹھ پتلی کردار اصل میں بلال مقصود کا ہی ایک تمثیلی روپ ہے جو ویڈیو میں اپنی بچھڑی ہوئی محبت کی یاد میں کراچی کی سڑکوں اور ساحل سمندر پر اداس گھومتا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلال مقصود اور فیصل کپاڈیا کی  4 سال بعد اسٹیج پر ملاقات

واضح رہے کہ بلال مقصود جہاں اپنی گلوکاری کے لیے مشہور ہیں، وہیں وہ ایک ماہر کٹھ پتلی فنکار بھی ہیں۔ وہ بچوں کے مشہور کٹھ پتلی شو ’پکے دوست‘ کے خالق ہیں، جس کا مقصد اردو زبان کی ترویج اور بچوں کی اخلاقی تربیت ہے۔

اس نئی ویڈیو میں بلال مقصود نے اپنے دو فنون یعنی موسیقی اور کٹھ پتلی سازی کو یکجا کر کے ایک منفرد شاہکار تخلیق کیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ماضی میں کب کب اسلام آباد میں ایک سے زیادہ احتجاج بیک وقت ہوئے؟

1980 فوٹو اے آئی ٹرینڈز: تصویریں بنانے کا شوق کہیں آپ کا فون اور ذاتی ڈیٹا ہیکرز کے حوالے تو نہیں کررہا؟

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے احتجاج، اسلام آباد میں سیکیورٹی پلان تیار، کنٹینرز پہنچنا شروع

ویڈیو

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

اپوزیشن کو گنجائش دی جائے تو 27 ستمبر کو لانگ مارچ جیسے حالات سے بچا جا سکتا ہے، فواد چوہدری کا حکومت کو مشورہ

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘