امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے آغاز کے بعد پہلی بار امریکی بحریہ کے جنگی جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات جاری، پاکستان کا امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کا عزم
امریکی حکام کے مطابق دو گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائرز نے ہفتے کے روز اس اہم سمندری گزرگاہ کو کامیابی سے عبور کیا جو گزشتہ 6 ہفتوں سے کشیدگی، سمندری رکاوٹوں اور بارودی سرنگوں کے باعث تقریباً بند رہی تھی۔
فریڈم آف نیویگیشن مشن
امریکا نے اس کارروائی کو ’فریڈم آف نیویگیشن مشن‘ قرار دیا ہے جس کا مقصد عالمی تجارت کے لیے اہم سمندری راستے کو دوبارہ محفوظ بنانا ہے۔
— U.S. Central Command (@CENTCOM) April 11, 2026
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے ساتھ کسی قسم کی ہم آہنگی کے بغیر کی گئی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز کو صاف کرنے کا عمل شروع کر رہا ہے تاکہ عالمی اتحادیوں کے لیے بحری راستے کھولے جا سکیں۔
مزید پڑھیے: ایران و امریکا کی 40 سالہ دشمنی کا سفر: دونوں حریف مذاکرات تک کیسے پہنچے؟
ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مشن کا مقصد صرف تجارتی راستوں کی بحالی ہے۔














