عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 1600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 1371 روپے کم ہو کر4 لاکھ 24 ہزار 693 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 16 ڈالر کمی کے بعد 4730 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














