شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے دونوں جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے دونوں فوجی جوانوں کو نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اپنے اپنے آبائی علاقوں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں اتوار 4 مئی کو شہید ہونے والے نائیک ظہیر عباس اور لانس نائیک معراج الدین کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

دونوں جوانوں نے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا اور اس جھڑپ میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔ نماز جنازہ میں حاضر سروس و ریٹائر فوجی افسران اور شہدا کے اہل خانہ سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہونے والے نائیک ظہیر عباس کا تعلق خوشاب اور لانس نائیک معراج الدین کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کا دفاع کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ سخت محنت سے حاصل کیے گئے امن کو تباہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔ اندرونی اور بیرونی خطرات کے خلاف وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ اتوار 4 مئی کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے تھے جبکہ 2 فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp