اب کاروبار ہوا آسان! مصنوعی ذہانت میں 5 انقلابی ٹولز کی ایجاد

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مصنوعی ذہانت (اے آئی ) ٹولز مارکیٹنگ سمیت تقریباً ہر شعبے میں انقلاب برپا کر رہے ہیں۔ بہت سی کمپنیاں اپنے برانڈز اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) مارکیٹنگ ٹولز پر انحصار کر رہی ہیں۔ مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) کو ہر کاروباری منصوبے کا حصہ بنایا جا رہاہے۔

ٹیکنالوجی کے اس انقلابی ٹول کو ایک فرد ہوں یا کوئی تنظیم یا ادارہ اپنی مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

مصنوعی ذہانت( اے آئی ) ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک ایسی انقلابی ایجاد ہے جس نے اپنے اندر سموئے ہوئے ’ڈیٹا‘ کی بنیاد پر خریدار کے رویے کی پیش گوئی کرنا بہت ہی آسان بنا دیا ہے۔

مصنوعی ذہانت(اے آئی) کا کمال یہ ہے کہ یہ  مختلف ذرائع جیسے سوشل میڈیا اور ای میل سے حاصل کی گئی بڑی معلومات کی بنیاد پر اپنی ذہانت لڑاتا ہے۔ ہر کاروباری شخص یہ جانتا ہے کہ ڈیٹا مارکیٹنگ کی کلید ہے، اور مصنوعی ذہانت  اس کو ایک قدم آگے لے کر چلا گیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں اب اپنا پیسہ بھی بچا رہی ہیں اور کاروبار کو بھی آگے بڑھا رہی ہیں ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اداروں کو اب کاموں کے لیے کسی عملے پر انحصار کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہی۔

مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کے مارکیٹنگ ٹولز کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ آپ کے کاروبار کی سیلز اور مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو آپ کو ذاتی طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اب گوگل اور نیٹ فلکس جیسی کمپنیاں بھی مصنوعی ذہانت (اے آئی ) کا استعمال کر کے اپنے صارفین میں اضافہ کر رہی ہیں۔

اس وقت مصنوعی ذہانت میں کاروباری حضرات کے لیے ایسے 5 ٹولز سامنے آئے ہیں جو آپ کو ہر طرح کی معلومات کی فراہمی کے علاوہ آپ کے کاروبار کو مزید چار چاند لگا دیں گے۔

1۔ جسپر (ْJasper )

مصنوعی ذہانت کے ان ٹولز میں سر فہرست جسپر (ْJasper ) ہے ۔ بہت سے لوگ جسپر (ْJasper )کو مجموعی طور پر مصنوعی ذہانت کا ٹول گردانتے ہیں جو رائٹنگ اسسٹنٹ کے طور پر بھی مشہور ہے۔ یہ متاثر کن خصوصیات اور معیار کے ساتھ مارکیٹ کی قیادت کرتا ہے۔ آپ سب سے پہلے اسے مطلوبہ مواد کے بارے الفاظ فراہم کرتے ہیں اور جسپر (ْJasper ) جواب میں آپ کو آپ کے مطلوبہ موضوع پر مبنی جملے، پیراگراف یا دستاویزات بناکر آپ کو فراہم کرتا ہے۔ یہ 15 منٹ سے بھی کم وقت میں 1500 الفاظ کا مضمون تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس پلیٹ فارم میں 50 سے زیادہ مصنوعی ذہانت کا مواد تیار کرنے والے ٹیمپلیٹس (نمونے)  ہیں، جن میں بلاگ پوسٹس، ای میلز، مارکیٹنگ کاپی، فیس بک ایڈ جنریٹر، گوگل ایڈ جنریٹر، میٹا ٹائٹل اور دیگر تمام تفصیل جو آپ جاننا چاہتے ہیں۔

2 ۔ مارکیٹ میوز(MarketMuse)

منصوعی ذہانت میں دوسرے نمبر پر مارکیٹ میوز(MarketMuse) ہے جو ان لوگوں کے لیے بہترین آپشن رکھتا ہے جو اپنے کاروبار کو نئے پیرائے میں ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ یہ آپ کو لینڈنگ پیجز، ای میلز، آرٹیکلز، یا سیلز کاپیاں بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

3۔ ’ایڈ کاپی‘  (Ad Copy )

مصنوعی ذہانت میں تیسرے نمبر پر اشتہار کی کاپی (Ad Copy ) نامی ’اے آئی‘ ہے ۔ یہ ’اے آئی‘ ٹول اشتہار کی کاپی کو مارکیٹ کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین ٹول ہے جو اپنی مارکیٹنگ میں تبدیلیاں دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ’اے آئی‘ ٹولز بہت سے معاملات میں ایسے اشتہارات بنا سکتے ہیں جو 60 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ یہ اے آئی پلیٹ فارم صارفین کو اشتہارات کی کاپی میں بے شمار تبدیلیاں کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

4۔ ’اینی ورڈ‘ (Anyword)

مصنوعی ذہانت میں اینی ورڈ‘ (Anyword) ایک ڈیٹا پر مبنی کاپی رائٹنگ ٹول ہے جو مارکیٹنگ کرنے والوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اشتہارات، ای میلز، لینڈنگ پیجز اور مختلف پلیٹ فارمز کے لیے مؤثر کاپی تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جب اشتہارات بنانے کی بات آتی ہے تو آپ اس ’اے آئی‘ کو فیس بک، گوگل ایڈ ورڈز، لنکڈ ان اور ٹویٹر اشتہارات بنانے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں ۔ یہ ’اے آئی ‘بلاگ پوسٹس، آپ کی مصنوعات، یوٹیوب کی تفصیل اور بہت کچھ بنانے میں بھی آسانیاں پیدا کرتا ہے۔

5 ۔ اسکیلنٹ (Scalenut )

مصنوعی ذہانت میں اسکیلنٹ (Scalenut )  بنیادی طور پر ایک آل ان ون مارکیٹنگ ٹول ہے اور اسے ہر چیز کی پیمائش، اندازہ لگانے یا تحقیق کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ ٹولز تحقیق کر کے آپ کے لیے ایک بہترین حکمت عملی بناتے ہیں جو آپ کو دوسروں سے مقابلے میں آگے نکلنے میں زبردست مدد فراہم کرتے ہیں۔

یہ ’اے آئی‘ ٹول آپ کو ’سرچ انجن اپٹیمائزیشن‘ کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے اور نیچرل لینگویج پروسیسنگ اور نیچرل لینگویج انڈرسٹینڈنگ کے جدید ترین ورژنز کا استعمال کرتے ہوئے درجہ بندی میں مدد فراہم کرتا ہے کرے۔ اصل اعدادوشمار کی بنیاد پر آپ کی اصلاح کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp