حمزہ علی عباسی نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں مرنے کا ارادہ کیوں کیا؟

پیر 5 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی فلم اور ٹیلی ویژن کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی جو کہ ٹی وی اسکرین پر واپسی کے لیے تیار ہیں، نے کہا ہے کہ جب بھی کسی سیریل میں ان کا کردار مرتا ہے تو وہ ڈرامہ بہت مشہور ہوجاتا ہے۔

علی عباسی نے اپنے آنے والی ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ تاریخ بتاتی ہے کہ ہر وہ ڈرامہ سیریل جس میں میں آخر میں مر جاتا ہوں ہمیشہ بہت ہٹ ہوتا ہے۔

لاہور میں ایک سیلون کی افتتاحی تقریب کے دوران صحافیوں کے پوچھے گئے سوال کہ ’ ان کے آنے والے ڈرامے میں ان کا انجام پیارے افضل جیسا ہوگا، تو 38 سالہ اداکار نے کہا ‘دیکھتے ہیں‘ آنے والا وقت بتائے گا۔

علی عباسی نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنے نئے ڈرامے میں کام کے لیے انتظار کر رہے ہیں اس کا اسکرپٹ ان کی پسند اور خواہش کے مطابق ہے۔ انہوں نے پروڈیوسر ثنا شاہنواز اور ثمینہ ہمایوں سعید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اسکرپٹ کے حوالے سے ان کے تحفظات کو دور کیا۔

ڈرامہ سیریل ’ایسی ہے تنہائی‘ میں علی عباسی کے مرنے کے سین کو مداحوں نے بے حد پسند کیا

واضح رہے کہ علی عباس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے آفیشل پیج پر اپنے ڈرامے کا ایک ٹیزر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو ٹی وی اسکرین پر واپسی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’آپ کو ہماری  آنے والی ڈرامہ سیریل ’جان جہاں‘ کی سحر انگیز دنیا سے متعارف کرواتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

اداکار اس سے قبل بھی کئی معروف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں لیکن ایک سال قبل انہوں نے اپنا زیادہ وقت مذہب کے لیے وقف کرنے کے لیے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کا اعلان کیا تھا۔

علی عباس نے بلال لاشاری کی ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ جو پاکستان کی اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے ایک تھی میں اداکار نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کو اپنا گرویدہ بنایا تھا۔ انہوں نے لاشاری کی اس شاندار فلم میں فواد خان اور ماہرہ خان کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp