سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے پشاور شہر بڑی تباہی سے بچ گیا

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی سے پشاور بڑی تباہی سے بچ گیا ہے، شینے گروپ کے خلاف ایک کمپاؤنڈ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دہشت گردوں سے 5 کلو بارودی مواد سمیت بھاری مقدار میں کارتوس اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

سینئیر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کاشف آفتاب عباسی نے پشاور پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے وقت کمپاؤنڈ میں 5 سے 6 دہشت گرد موجود تھے، جو اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، تاہم علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

کاشف آفتاب عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد گروپ شینے کے نام سے جانا جاتا ہے، جس میں 10 سے 12 لوگ شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان سے 5 کلو سے زائد باردوی مواد بھی برآمد کیا گیا جو شہر میں بڑی کارروائی کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی اپنی استعداد کار کو بڑھا رہا ہے، ان کا کہنا تھا متنی اور ادیزی کے علاقوں میں ٹی ٹی پی کے کارندے موجود ہیں، جن کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے