گزشتہ 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں 31.97 فیصد کمی ریکارڈ

جمعہ 3 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں برآمدات میں 4.41 فی صد جبکہ دسمبر کے مقابلے میں جنوری میں درآمدات میں 5.78 فی صد کمی ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31.97 فیصد کمی ہوئی۔

ادرہ شماریات کے مطابق پاکستان کے تجارتی خسارے میں 6.90 فی صد کمی ہوئی، جنوری میں ملکی برآمدات 2 ارب 21 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ ملکی درآمدات 4 ارب 85 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ریکارڈ ہوئیں۔

جنوری میں سالانہ بنیاد پر تجارتی خسارے میں 22.71 فی صد کمی ہوئی، برآمدات میں 15.42 فی صد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر درآمدات میں 19.55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا جنوری تجارتی خسارے میں 31.97 فیصد کمی ہوئی جبکہ 7 ماہ میں درآمدات میں 22.53 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا جنوری برآمدات میں 7.16 فیصد کمی ہوئی، برآمدات 16 ارب 46 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ جولائی تا جنوری درآمدات 36 ارب 10 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp