کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مسلسل ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹربینک میں حالیہ تبدیلی کے بعد ڈالر 286.56 روپے ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر286.16 روپےپربند ہوا تھا.
فوریکس ڈیلرز کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.36 روپے، اماراتی درہم 77.72 روپے، قطری ریال 78.30 روپے، کویتی دینار 927.69 روپے اور بحرینی دینار 757.07 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 189 روپے 41 پیسے، کینیڈین ڈالر 213 روپے 11 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 356 روپے 13 پیسے ریکارڈ کی گئی۔