حنا ربانی کھر کی ناروے کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے منگل کو اوسلو میں ناروے کے نائب وزیر خارجہ ایرلنگ ریمسٹاد سے ملاقات کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ناروے کی امداد پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے پاکستان میں مائیکرو ہائیڈرو پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں گرین انرجی اور شپنگ اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے اور اعلیٰ تعلیم اور تحقیق میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تشویش کے عالمی، علاقائی مسائل بشمول بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر، افغانستان اور یوکرین کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp