سپریم کورٹ: فوجی عدالتوں کے خلاف عمران خان کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی فوجی عدالتوں کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے گئے ہیں۔

سپریم کورٹ نے 7 اعتراضات کے ساتھ درخواست واپس کی ہے اور یہ کہا گیا ہے کہ درخواست میں عوامی مفاد کا نکتہ نہیں اٹھایا گیا۔

اس کے علاوہ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت 184/3 کے تحت اس درخواست کی سماعت پر مطمئن نہیں۔

رجسٹرار آفس نے کہا ہے کہ درخواست گزار کی جانب سے متعلق فورم سے رجوع نہیں کیا گیا اور یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ کون سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ یہ بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعائیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے عام شہریوں کے فوجی قانون کے تحت ٹرائل پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp