بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد

منگل 6 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لیے نامزد کردیا گیا۔

آئی سی سی نے مئی کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پرکھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جن میں بابراعظم کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کے نجم الحسین شنٹو اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر بھی شامل ہیں۔

بابراعظم کو نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی پر اس ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا۔ بابر اعظم نے 3 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف 62 بالوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی اور اگلے میچ میں انہوں نے 107 رنز کی اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا۔

بابراعظم اس سے قبل بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کے بیٹر نجم الحسین شنٹو کو بھی مئی کے دوران بہترین پرفارمنس پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ شنٹو نے آئرلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تاہم یہ میچ بارش کی نذر ہوگیا۔ اگلے میچ میں ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔

شنٹو کی شاندار پرفارمنس کی بدولت بنگلہ دیش نے 320 رنز کا ہدف 45 اوورز میں حاصل کرلیا جبکہ سیریز کے آخری میچ میں شنبو نے 35 رنز اور ایک وکٹ بھی حاصل کی۔ آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹور کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قابل ذکر پرفارمنس پر پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp