بالی وڈ اداکار نصیرالدین شاہ کے سندھی اور پاکستان سے متعلق ریمارکس، معاملہ کیا ہے؟

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار نصیر الدین شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں سندھی زبان سے متعلق بیان دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بلوچی، سرائیکی  اور پشتو زبانیں بولی جاتی ہیں لیکن سندھی زبان اب پاکستان میں نہیں بولی جاتی۔

بھارت کے لیجنڈری اداکار کی اس کم علمی پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ صارفین نے اس بیان کو حقیقت کے برعکس قرار دیا۔

مہوش عزیز نامی صارف نے اداکار کی لا علمی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ سندھ میں  سندھی زبان لازم ہے، ساتھ ہی انہوں نے نصیر الدین شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ براہ کرم آپ صرف اپنی فلموں کے بارے میں بات کریں اور ساتھ ہی ان کو پاکستان آنے کا مشورہ دے ڈالا اور کہا کہ میں ان کو کراچی کے ہوائی اڈے پر مدعو کرنا چاہوں گی جہاں سندھی زبان سب سے زیادہ بولی جاتی ہے۔

 اداکارہ منشا پاشا نے نصیر الدین شاہ کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس رائے سے اختلاف رکھتی ہوں، میں قابل ِ فخر سندھی ہوں جو اپنے گھر میں بھی سندھی زبان بولتی ہوں۔

ایک صارف نے اداکار کو سندھ آنے کی دعوت دیتے ہوئے لکھا کہ آپ سندھ کا دورہ کریں اور خود پاکستان آ کر سندھ زبان بولنے والوں کو دیکھ لیں۔

نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی صارفین کی جانب سے بھی اداکار نصیر الدین شاہ کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

سواتی شرما نامی صارف نے اداکار کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ صاحب بالی ووڈ کے سب سے بڑے دانشور ہیں۔

https://twitter.com/swati_gs/status/1665977132106022912?s=20

ایک صارف لکھتے ہیں کہ مسئلہ تب ہوتا ہے جب ہم فرض کر لیتے ہیں کہ ایک چیز پر مہارت رکھنے والا شخص ہر چیز پر مہارت رکھتا ہے، اور اس سے بھی برا تب ہوتا ہے جب اس سے ایسے سوالات پوچھے جاتے ہیں جو اس کی مہارت سے بالاتر ہوتے ہیں۔

ایک صارف نے نصیر الدین شاہ کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ لاہوری اشرافیہ کے ساتھ گھومتے ہوں تو ایسا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp