9 مئی کے واقعے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی پہلی ملاقات

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے درمیان 9 مئی کے واقعے کے بعد آج پہلی ملاقات ہوئی ہے۔

زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو بھی متوقع ہیں کیوں کہ انہوں نے 6 جون کو کہا تھا کہ میں چیئرمین سے ملاقات کے بعد مفصل گفتگو کروں گا۔

شاہ محمود قریشی تحریک انصاف کے وہ واحد رہنما ہیں جنہوں نے پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا اور رہائی کے فوراً بعد چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے عہدے چھوڑنے کا اعلان کرنے والے سیاسی رہنماؤں میں سے کسی کی بھی اب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق شاہ محمود قریشی موجودہ سیاسی صورتحال میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ پارٹی کے اہم عہدے پر رہتے ہوئے وہ عمران خان سے موجودہ سیاسی صورتحال سے نکلنے سے متعلق مشاورت کریں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ ان کی غیر موجودگی کی صورت میں شاہ محمود قریشی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ ملک میں مائنس عمران خان کی گونج کے تناظر میں دونوں رہنماوں کی ملاقات کو اہم بتایا جارہا ہے۔

اس ملاقات کو مذاکرات کا بند دروازہ کھلنے سے بھی دیکھا جارہا ہے کیونکہ 9 مئی کے واقعے کے بعد ہونے والے کریک ڈاون کے نتیجے میں تحریک انصاف کے چئیرمین کا رابطہ اپنے مرکزی رہنماؤں سے منقطع ہوگیا تھا۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب عمران خان اپنے کسی کور کمیٹی کے رکن سے اہم مشاورت کریں گے۔

چند روز قبل تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری نے بھی شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تھی اور موجودہ سیاسی صورتحال میں کردار ادا کرنے پر زور دیا تھا۔

گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ان کے ہاتھ میں اب بھی انصاف کا جھنڈا ہے۔ ’کارکنان پر مشکل وقت ہے، اندھیری رات جلد چھٹ جائے گی۔‘

انہوں نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کے کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ موجودہ صورتحال میں کارکنان کی رہائی اولین ترجیح ہے اور اس کے بعد مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ