چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی گھڑی کی جعلی رسید دینے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف فراڈ کا مقدمہ 6 جون کو تھانہ کوہسار، اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر شہری نسیم الحق کی مدعیت میں درج کرائی گئی۔
مقدمے میں عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی، زلفی بخاری، ،شہزاد اکبر اور فرح گوگی سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں فراڈ، نوسربازی اور ہیرا پھیری کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر نے گھڑی کی خرید و فروخت میں میری دکان کی جعلی رسیدیں استعمال کیں۔