سابق وفاقی وزیر داخلہ و عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف آبپارہ اسلام آباد میں مقدمے کے اندارج کے بعد کراچی اور مری میں بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
نجی نیوز چینل کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، موچکو تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچے ہیں، سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف ایف آئی آر پیپلز پارٹی کے رہنما خدا بخش نے درج کروائی، ایف آئی میں 506/404/500/153 ت ،پ دفعات شامل کی گئیں ہیں، ایف آئی آر میں شیخ رشید پر بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں نازیبا گفتگو کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو سابق صدر آصف علی زرداری پر الزامات عائد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور گزشتہ روز عدالت نے شیخ رشید کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔
نجی چینل کے مطابق آبپارہ اور پھر کراچی کے بعد شیخ رشید کیخلاف مری میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا