آئی سی سی کی نئی رینکنگ جاری، بابراعظم ون ڈے میں پہلی پوزیشن پربرقرار

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں قومی کپتان بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی 886 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن، جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیوسن 777 پوائنٹس کیساتھ دوسری، فخر زمان 755 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ پاکستان کے ہی امام الحق 745 پوائنٹس کیساتھ رینکنگ میں چوتھی پوزیشن پربراجمان ہیں۔

ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 705 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، دوسرے نمبر پر 691 پوائنٹس کے ساتھ بھارت کے محمد سراج اور تیسرے نمبر پر 686 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے ہی مچل اسٹارک موجود ہیں۔

 پاکستان کے شاہین آفریدی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزید پڑھیں

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین کا 915 پوائنٹس کیساتھ پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 883 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 872 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں،

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر جبکہ انگلینڈ کے جے روٹ ایک درجہ تنزلی کے بعد 5ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp