عمران خان ملک دشمن شخص، معاشی استحکام کے بغیر سیاسی استحکام ممکن نہیں، مریم اورنگزیب

بدھ 7 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 4 سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکالا گیا۔ جس ملک میں سیاسی استحکام نہ ہو وہاں معاشی استحکام نہیں آ سکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسان پیکیج کی دوسری قسط آ رہی ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے خاطر خواہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے 2013 میں سیاسی استحکام کے لیے پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا میں حکومت دی مگر اس شخص نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آئی ایم ایف کا پروگرام لائی اور پھر اس کی خلاف ورزی کی۔ اس وقت عمران خان جو کچھ کر رہا ہے ایسا تو ملک دشمن کرتے ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص امریکا کی منت سماجت کر رہا ہے اور پاکستان کی فوجی امداد بند کرنے اور پابندیاں لگانے کا کہہ رہا ہے۔ یہ وہی شخص ہے جس نے کشمیر کا سودا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک مشن فیل ہوتا ہے تو یہ شخص دوسرا شوشہ چھوڑ دیتا ہے۔ آج پی ٹی آئی پر پابندی کی بات ہو رہی ہے تو اس کا ذمہ دار یہی شخص ہے۔

یہ بھی پڑھیں انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم آئینی مدت پوری کر لیں گے، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل چیپٹر کے عہدیدار لوگوں کو جا کر کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی امداد بند کی جائے۔ ایسا تو ملک دشمن لوگ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے مائند سیٹ کی وجہ سے ہی پاکستان عدم استحکام کا شکار ہوا۔ لیکن اب اس کی ہر سازش بے نقاب ہو چکی ہے۔

عمران خان نوجوانوں اور خواتین کو استعمال کرتا ہے

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر ہم سونے کا بجٹ بھی دے دیں تو اس وقت تک بہتری نہیں آ سکتی جب تک سیاسی استحکام نہ ہو۔ یہ کبھی نوجوانوں کو استعمال کرتا ہے اور کبھی خواتین کو استعمال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شخص غیر ملکی میڈیا کو کہہ رہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہیں تو بتائیں کیا ہم نے کہا تھا کہ شہدا کی یادگاروں کو نقصن پہنچاؤ۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ شخص کہہ رہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پر امن سیاست کی ہے تو میرا سوال ہے کہ ڈی چوک میں قبریں کھودنا اور اوئے آئی جی کہہ کے دھمکیاں دینا پر امن سیاست تھی۔ ہم مہنگائی کو بھی کم کریں گے اور سیاسی استحکام بھی لے کر آئیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

محترمہ بے نظیر بھٹو کی 18ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں بھٹو اور زرداری خاندان کی حاضری

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی