ڈیوک آف سسیکس پرنس ہیری نے برطانوی عدالت کو بتایا ہے کہ انہوں نے ڈیلی مرر کے پبلشر کیخلاف مقدمہ اپنی ازدواجی زندگی میں مداخلت اور اس سے جنم لینے والی نفرت کو روکنے کے لیے دائر کیا ہے۔
پرنس ہیری کی جانب سے مرر گروپ نیوز پیپرز کے خلاف فون ہیکنگ سمیت غیر قانونی ذرائع سے خبریں جمع کرنے کے دعووں پر ثبوت پیش کرتے ہوئے ان کا گلا تقریباً رندھ گیا اور انہوں نے کہا کہ بس اب بہت ہو چکا ہے۔
مرر گروپ نیوز پیپرز نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس نے پرنس ہیری کے بارے میں خبریں اکٹھا کرنے کے لیے غیر قانونی طریقے استعمال کیے تھے۔
لندن ہائی کورٹ میں، پرنس ہیری نے وضاحت کی کہ انہوں نے 2018 میں فرانس میں اپنے موجودہ وکیل ڈیوڈ شیربورن کے ساتھ غیر متوقع ملاقات کے بعد ممکنہ قانونی کارروائی کے بارے میں بات چیت شروع کی۔
پرنس ہیری نے کہا کہ اس سے پہلے انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے اخبار کی کسی خاص خبر پر کوئی تشویش نہیں تھی کیونکہ یہ سب محل میں ہوتا رہا تھا۔

جب وکیل ڈیوڈ شیربورن کے ساتھ اس موقع ملاقات کے بعد وکلا کے ساتھ ان کی بات چیت کے بارے میں پوچھا گیا تو پرنس ہیری نے کہا کہ وہ اپنے اور ڈچز آف سسیکس کے خلاف مداخلت اور نفرت کو روکنا چاہتے ہیں۔
لیکن جرح کے دوران مرر گروپ نیوز پیپرز کے وکیل اینڈریو گرین نے موقف اپنایا کہ پرنس ہیری کو ایک بھی ایسی خبر نہیں ملی جسے فون ہیکنگ سے حاصل کیا گیا ہو۔ تاہم پرنس ہیری نے اس تاثر کی سختی سے تردید کی۔
’اس ضمن میں ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ خبروں کے حصول کے ذرائع پر ناقابل یقین حد تک شکوک و شبہات ہیں۔۔۔۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ برنر فونز کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔ ان فونز کا حوالہ دیتے ہوئے جنہیں ڈسپوز کیا جا سکتا ہے تاکہ کوئی ریکارڈ نہ رکھا جائے۔
پرنس ہیری نے الزام لگایا ہے کہ 1996 اور 2010 کے درمیان شائع ہونے والے تقریباً 140 مضامین ان کے بچپن سے لے کر جوانی تک 140 مضامین غیر قانونی طریقوں سے جمع کی گئی معلومات پر مشتمل ہیں، جس میں ان کے بارے میں لکھی گئی 33 خبروں کا نمونہ سول عدالت میں زیر غور ہے۔
پرنس ہیری نے جن خبروں کا دعوٰی کیا ان میں سے بہت سی غیر قانونی طور پر اس کی سابق گرل فرینڈ چیلسی ڈیوی کے ساتھ تعلقات سے متعلق تھیں۔
2006 کے سنڈے پیپل کے مضمون میں چیلسی ڈیوی کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ فون پر پرنس ہیری پر آدھے گھنٹے تک چیخ رہی تھی اور برکشائر میں اسپیئرمنٹ رائنو لیپ ڈانسنگ کلب میں پرنس کی آمد پر اپنی شرٹ اتار پھینکی تھی۔
مزید پڑھیں
یہ پوچھے جانے پر کہ ان کے خیال میں چیخنے والی معلومات کہاں سے آئی تھی، پرنس ہیری نے بتایا کہ اس وقت ان کی گرل فرینڈ کا نمبر مرر کے صحافیوں کے پاس تھا، اور انہوں نے شاید اس کے کال ڈیٹا کو چیک کیا ہوگا۔ مسڈ کالز اور لیٹ نائٹ کالز ۔۔۔ اور اس پر مبنی ایک کہانی گھڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
پرنس ہیری کے مطابق وہ اس بات کو شک کی نگاہ سے دیکھیں گے کہ ان کی گرل فرینڈ نے اپنا فون نمبر مرر گروپ یا کسی بھی دوسرے صحافی کو خود دیا ہوگا۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اسے ایک بار چیلسی ڈیوی کی گاڑی سے ایک ٹریکنگ ڈیوائس اس وقت ملی جب پریس ان دونوں کی اکٹھا تعطیلات کو ’میک اور بریک‘ کے طور پر رپورٹ کررہے تھے۔
اس نے 2007 میں دی پیپل میں ایک اور مضمون پر بھی روشنی ڈالی جس میں شاہی محل کے ایک ذریعہ ذریعہ کے توسط سے کہا گیا تھا کہ ان کے چیلسی ڈیوی یادگار جھگڑے ہوئے اور ان کے تعلقات ان تلخ جھگڑوں کے بعد شدید بحران سے دوچار تھے۔
’یہ ناقابل یقین حد تک مشکوک ہے کیونکہ میں نے محل میں اپنے تعلقات پر کبھی بات نہیں کی۔‘
مرر گروپ کے وکیل اینڈریو گرین نے جواب دیا کہ خبروں کے ذرائع کے حوالے سے ہم مکمل قیاس آرائیوں پر انحصار کررہے ہیں۔
پرنس ہیری اور چیلسی ڈیوی کے مابین 6 سالہ رفاقت کا رشتہ تعلقات کے گرم سرد موسموں کے بعد 2010 میں ٹوٹ گیا تھا۔ چیلسی ڈیوی نے 2018 میں ونڈسر میں پرنس ہیری کی میگھن مارکل کے ساتھ شادی میں شرکت بھی کی تھی۔.
کمرہ عدالت میں دی پیپل کی جانب سے پرنس ہیری کے ایک دوست مارک ڈائر اور آنجہانی ٹی وی پریزینٹر کیرولین فلیک کی ملاقات کی تصاویر شائع کرنے کے بارے میں بھی دریافت کیا گیا۔
پرنس ہیری کے مطابق انہیں شبہ تھا کہ ان کے ایک دوست نے فوٹوگرافروں کے سامنے آنے کے بعد تفصیلات لیک کر دی ہیں۔ اس کے نتیجے میں انہوں نے اور ان کے بھائی ولیم نے اس واقعہ کے بعد کچھ وقت تک مارک ڈائر سے بات چیت بند کردی تھی۔
تاہم پرنس ہیری کا کہنا تھا کہ انہیں اب یقین ہے کہ یہ معلومات ان کی وائس میل سے حاصل کی گئی تھیں۔ ’۔۔۔نتیجتاً میں نے ان پر بھی شک کرنا شروع کردیا جن پر میں سب سے زیادہ بھروسہ کرتا تھا۔‘
یہ پوچھے جانے پر کہ عدالت اگر اس نتیجہ پر پہنچتی ہے کہ انہیں کسی مرر گروپ کے صحافی نے کبھی ہیک نہیں کیا تو ان کا رد عمل کیا ہوگا، پرنس ہیری کا موقف تھا کہ انہیں بڑے پیمانے پر کی گئی ہیکنگ میں شکار کیا گیا اور مقدمہ نہ جیتنے کی صورت میں وہ کچھ ناانصافی محسوس کریں گے۔
پرنس ہیری اپنے شواہد مکمل ہونے کے بعد، ڈیلی مرر کے سابق شاہی نامہ نگار جین کیر کو عدالت میں ثبوت فراہم کرتے ہوئے دیکھنے کے لیے کمرہ عدالت میں ٹھہرے رہے۔ جین کیر 2007 تک ایک دہائی تک اخبار کی شاہی رپورٹر اور بعد میں شاہی نامہ نگار رہی تھیں اور اس کیس میں جانچ پڑتال کے تحت متعدد مضامین لکھے تھے۔
بطور گواہ اپنے تحریری بیان میں جین کیر نے وائس میل کی ہیکنگ یا غیر قانونی معلومات اکٹھا کرنے کے لیے نجی تفتیش کاروں کے استعمال سے انکار کیا۔
نجی تفتیش کاروں کے استعمال کے بارے میں پوچھے جانے پر، سابق شاہی نامہ نگار نے عدالت کو بتایا کہ ان کے پاس یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہےکہ خبروں کی تفصیلات غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھیں۔

جین کیر کے مطابق، یہ وہ لوگ تھے جو نیوز ڈیسک کے لیے معروف تھے اور انہیں نہیں لگتا تھا کہ ان کے استعمال میں کوئی حرج ہے۔
اس معاملے میں تین دیگر لوگ بھی مرر گروپ نیوزپیپرز کے خلاف اپنا حقِ دعوٰی سامنے لا رہے ہیں۔ کورونیشن اسٹریٹ کے اداکار مائیکل ٹرنر، جو پیشہ ورانہ طور پر مائیکل لی ویل کے نام سے جانے جاتے ہیں، اور نکی سینڈرسن کے ساتھ ساتھ کامیڈین پال وائٹ ہاؤس کی سابقہ بیوی فیونا وائٹ مین بھی ان افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔
دعویٰ کرنے والوں کا الزام ہے کہ خبروں کے لیے درکار معلومات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے استعمال کیے گئے ہیں، جس کے بارے میں سینئر ایگزیکٹوز کو معلوم ہونا چاہیے تھا اور وہ اسے روکنے میں ناکام رہے، تاہم مرر گروپ نیوزپیپرز اس کی تردید کرتا ہے۔
پبلشر نے ہر ایک دعوے کی یا تو تردید کی ہے یا اسے تسلیم نہیں کیا ہے۔ ایم جی این کا یہ بھی استدلال ہے کہ کچھ دعویداروں نے اپنی قانونی کارروائی کا آغاز بہت دیر سے کیا ہے۔

















