امید ہے اسی مہینے آئی ایم ایف سے معاملات طے ہو جائیں گے، شہباز شریف

جمعرات 8 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آٗئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر چکے ہیں پر امید ہوں کہ اسی مہینے آئی ایم کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے طے پا جائیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر طیب اردوان کو تیسری بارمنتخب ہونے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، طیب اردوان کے صدر منتخب ہونے پر پاکستان کے عوام بھی خوش ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ سیلاب سے 3 کروڑ لوگ متاثر ہوئے، بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا اس دوران ترکیہ کی عوام نے دل کھول کر پاکستانیوں کی مدد کی جس کا میں بے حد شکرگزار ہوں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تجارتی حجم کو بڑھائیں گے۔

’پاکستان اور ترکیہ کے قربت پر مبنی تعلقات اعتماد کے رشتوں پر استوار ہیں۔‘

انٹرویو کے دوران معیشت سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کیساتھ کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی جس کی وجہ سے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایم ایف کے نویں جائزہ کے لیے تمام شرائط پوری کر چکے ہیں پر امید ہوں کہ  اسی مہینے اچھی خبریں ملیں گی۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو کسی دوسرے الزام میں نہیں بلکہ بدعنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری ہوئی، جب وہ گرفتار ہوئے تو ریاست کے خلاف پلان کے تحت فوجی تنصیبات اور سرکارمی املاک پر حملہ آور ہو گئے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ بھی ان اقدامات میں ملوث تھے قانون ان افراد کے خلاف اپنا راستہ بنارہا ہے، جس پر جتنا سنگین الزام ثابت ہو گا اس کو اس الزام کے تحت سزا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی