چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کے حوالے سے آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن سکندر خان کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت کے روبرو عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ درخواست ہے کہ 19 جون تک ضمانت دیدی جائے۔
وکیل سلمان صفدر کے مطابق اس کیس میں 109 کا الزام ہے۔ آئی او کو ہدایت کی جائے کہ وہ سیکیورٹی خدشات کو مدِنظر رکھتے ہوئے شامل تفتیش کریں۔
اس موقع پر جج سکندر خان نے کہا کہ سیکیورٹی کی وجہ ہی سے آج اس عدالت کو جوڈیشل کمپلیکس منتقل کیا گیا ہے۔
بعد ازاں عدالت نے 50 ہزار مچلکوں کے عوض 19 جون تک ضمانت منظور کرلی۔
علاوہ ازیں دیگر 9 مقدمات میں چیئرمین تحریک انصاف کی 5 روز کی حفاظتی ضمانت بھی منظور ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کو 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم بھی دیا۔