کرکٹ میں نہیں، 20 مقدمات میں پیش ہو کر عالمی ریکارڈ توڑا ہے: عمران خان

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ’آج میں نے کرکٹ میں نہیں بلکہ 20 مقدمات میں پیش ہو کر عالمی ریکارڈ توڑا ہے، یہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔ میں نے قتل سے لے کر دہشت گردی اور بغاوت تک کے مقدمات کا سامنا کیا ہے۔‘

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک ٹویٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے مزید کہا کہ’حیرت کی بات ہے کہ جب میں قومی احتساب بیورو(نیب) کی جیل میں قید تھا تو مجھے مزید 9 فوجداری مقدمات کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔

انہوں نے  لکھا کہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے محض اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک جگہ سے دوسری جگہ دوڑتا رہا ہوں کہ میں تمام 150 مقدمات کی ایک بھی عدالتی سماعت سے غیر حاضر نہ رہوں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’ظلم کی اس انتہا نے نہ صرف ’امپورٹڈ‘ حکومت کو مکمل طور پر بے نقاب کیا ہے بلکہ اب یہ ظاہر ہو گیا ہے یہ ظلم محض ہمارے خلاف ہی کیا جا رہا ہے کیوں کہ یہ لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے الیکشن ہارنے کے خوف میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے  لکھا ہے کہ بدقسمتی سے یہ ہمارے قانونی نظام کا ایک بھیانک پہلو ہے کہ مخالفین کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا بے دریغ استعمال کیا جا تا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آزاد جمہوری معاشروں میں شہریوں کے بنیادی حقوق کی اس طرح خلاف ورزی ناقابل فہم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp