پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کی گیا۔
حالیہ تبدیلی کے بعد انٹربینک میں ڈالر286 روپے 93 پیسے کا ہو گیا جبکہ گزشتہ روز ڈالر کی قدر 286 روپے 81 پیسے رہی تھی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال 76.50 روپے، اماراتی درہم 78.12 روپے، قطری ریال 78.75 روپے، کویتی دینار 932.41 روپے اور بحرینی دینار 761.08 روپے کا رہا۔
انٹربینک میں آسٹریلین ڈالر کی قیمت 192 روپے 68 پیسے، کینیڈین ڈالر 215 روپے 05 پیسے اور برطانوی پاؤنڈ 359 روپے 98 پیسے ریکارڈ کی گئی