پاکستانی آموں کی چین میں دھوم، دوسری کھیپ گوانگسی پہنچ گئی

جمعہ 9 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امپیریل وینچرزلمیٹڈ کے ڈائریکٹرعدنان حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستانی آموں کی دوسری کھیپ چین کے جنوب مغربی خود مختارعلاقے گوانگسی کے دارالحکومت ناننگ پہنچ گئی ہے۔

عدنان حفیظ نے چائنا اکنامک نیٹ (سی ای این) کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایک ٹن سندھڑی آموں کی دوسری کھیپ  لاہور اور نانگ کے درمیان نئی کارگو پرواز ’وائی ٹی او‘ ایکسپریس کے ذریعے بھیجی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’ہم اس ایئر لائن کے ساتھ پچھلے 4 سالوں سے کام کر رہے ہیں یہ ایک بہترین کارگو سروس ہے، ہمارے درمیان دو طرفہ تعاون انتہائی مضبوط ہے۔‘

پاکستانی آم چین کے عوام کا بھی پسندیدہ پھل بن گیا

انہوں نے بتایا کہ چینی حکام کی طرف سے کسٹم کلیئرنس اور ضروری سرٹیفیکیشن کے بعد بڑے سائز، پیلے رنگ اور مٹھاس میں مشہور پاکستانی پھلوں کے بادشاہ آم کو نمونے کے طور پر بڑے چینی کاہگوں اور آؤٹ لیٹس کو بھیجا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند سالوں میں پاکستانی آموں کو چینی مارکیٹ میں بھیجنے کے لیے ہماری ٹیم آم کے معیار کے ساتھ ساتھ اس کی پیکنگ اور اسٹوریج تکنیک کو بھی مزید بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہم نے آم کی پیکنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی ) کے تعاون سے کام کا آغاز کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم آئندہ اخراجات بچانے پرزیادہ توجہ مرکوز کریں گے کیوں کہ ایئر کارگو ابھی بہت مہنگی ہے۔  عدنان خالد نے انکشاف کیا کہ پاکستانی آموں کی پہلی کھیپ 31 مئی کو ناننگ پہنچی، جو براہِ راست چینی پھلوں کے ایک بڑے تاجر کو بھیجی گئی تھی۔

انہوں نے انٹرویو میں مزید بتایا کہ 3.5 ٹن وزنی سندھڑی آموں کی ایک اور کھیپ 10 جون کو ناننگ میں اترے گی، جسے وہاں آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے فروخت کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی آم اس سال چین کے صوبہ سنکیانگ میں بھیجا جائے گا اور اس کے لیے ایک پاکستانی تاجران آموں کو زمینی راستے سے سنکیانگ پہنچانے کے لیے تیار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘