صرف پانچ اجزاء کے ساتھ تیار کی گئی، بھنی ہوئی بند گوبھی غذائیت سے بھی بھرپوراورذائقے میں اپنی مثال آپ ہے۔ یہ تیاری میں انتہائی آسان ڈش ہے۔
یہ ڈش تیار کرنے میں اتنی آسان ہے کہ اسے کوئی بھی بنا سکتا ہے۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے آپ کو صرف تازہ بند گوبھی، زیتون کا تیل، لہسن، لیموں کا جوس اور ہرے دھنیے کی ضرورت ہے۔
بھنی ہوئی یعنی روسٹ کی ہوئی بند گوبھی ایک سائیڈ ڈش کے طور پر جانی جاتی ہے، جس کا ذائقہ تقریباً ہر چیز کے ساتھ لذیذ ہوتا ہے۔ اسے روسٹ گوشت، چکن، سوپ، باربی کیو اور پنیر کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔ اس ڈش کی تیاری کے لیے بھنی ہوئی گوبھی کو 3 دن تک ریفریجریٹر میں ایئر ٹائٹ کنٹینر میں رکھنا ہو گا۔
بھنی ہوئی گوبھی میں استعمال ہونے والے اجزاء
1 عدد بند گوبھی
1/2 کپ زیتون کا تیل
1 چمچ تازہ لیموں کا رس
1 چمچ بلینڈ کیا ہوا لہسن
3 عدد لونگ
1 چمچ بلینڈ کیا ہوا ہرا دھنیا
حسب ذائقہ نمک اور پسی ہوئی کالی مرچ
بنانے کا طریقہ:
اپنے اوون کو پہلے سے گرم کرلیں اور اس دوران گوبھی کو کاٹنے اور بھوننے سے پہلے دھو لیں پھراس کو درمیان سے کاٹ کر پہلے 2 حصے کر لیں ۔
اس کے بیرونی پتوں کو ہٹا کر اس کے کاٹے ہوئے 2 حصوں کو مزید لمبے 4 ٹکڑوں میں کاٹ کر الگ رکھ لیں۔
پھرزیتون کا تیل، لیموں کا رس، لہسن اور ایک کھانے کے چمچ دھنیا بلینڈ کرکے الگ رکھ لیں۔ اس کے بعد گوبھی کو ایک ٹرے میں رکھ کر پیسٹری برش کا استعمال کرتے ہوئے بلینڈ کیا ہوا مکسچرگوبھی کے ٹکڑوں پر پھیلا دیں، اور اسے گرم اوون میں رکھیں۔
15 منٹ تک اسے پکنے دیں پھر اسے اوون سے باہر نکال لیں۔ منہ میں پانی لانے والا پکوان تیار ہے۔ آپ اسے باربی کیو، روسٹ چکن، یا فرائی مچھلی کے ساتھ بھی کھا سکتے ہیں۔