بجٹ 24-2023: کیا گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا؟

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ میں ایشیا میں بننے والی پرانی اور استعمال شدہ 1300 سی سی گاڑیوں کی درآمد پرڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کردی ہے۔

بجٹ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 1300 سی سی سے زیادہ پاور والی گاڑیوں پر عائد ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کی جا رہی ہے۔ ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم ہونے کے بعد گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ڈیوٹی اور ٹیکسز کی حد ختم کرنے پر چیئرمین آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن ایم شہزاد نے کہا ہے کہ پرانی اوراستعمال شدہ 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی درآمد پر 2005 میں ڈیوٹیزاور ٹیکسز کو محدود کر دیا گیا تھا تاہم اب ٹیکس کی حد کو ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ میں برآمدہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکس ڈیوٹی کی حد ختم کرنے سے کسٹم آفیسرز کے اختیارات میں اضافہ ہوگا جس سے اختیارات کا ناجائزاستعمال بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔

ایچ ایم شہزاد نے مزید بتایا کہ ماضی میں بھی جب کسٹم آفیسر کے اختیارات میں اضافہ ہوا اضافہ ہوا تو ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پہلے ڈیوٹی کی حد مقرر ہونے سے کسٹم آفیسرکسی کو ریلیف یا اضافی ٹیکس چارج کرنے کا مجاز نہیں تھا، اب حکومت کی جانب سے اس حد کو ختم کرنے کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ٹیکس چوری میں بھی اضافہ ہوگا اور مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتیں بھی بڑھیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp