سندھ بجٹ: امن و امان کی بہتری کے لیے 160 ارب روپے مختص

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مالی سال 24-2023 کے لیے صوبے کا بجٹ پیش کر دیا ہے جس کے مطابق امن و امان کی بہتری کے لیے 160 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت کی طرف سے پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق دنگا فساد اور مشتعل ہجوم سے نمٹنے کے لیے سندھ حکومت نے 8 کروڑ 14 لاکھ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

امن و امان کے شعبے میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 148 ارب روپے جبکہ ترقیاتی اخراجات کی مد میں 12.8 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ نگرانی کے جدید آلات اور جدید ترین ہتھیاروں کی خریداری کے لیے بجٹ میں 2.79 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پڑھنے کی صلاحیت رکھنے والے جدید کیمروں کی خریداری کے لیے 1.567 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ جرائم اور دہشت گردی کے واقعات کی سائنسی تفتیش کے لیے سندھ فارنزک لیبارٹری کو فعال بنانے کے لیے بجٹ میں 13 کروڑ 45 لاکھ روپے کی رقم رکھی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ریپڈ رسپانس فورس کے کردار کو مزید مستحکم کرتے ہوئے 3446 اہلکاروں پر مشتمل کراؤڈ مینجمنٹ یونٹ تشکیل دیا جائے گا۔ یہ یونٹ دنگا فساد، مشتعل ہجوم کو قابو کرے گا جس کے لیے بجٹ میں 8 کروڑ 14لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

جیلوں کی صورتحال میں بہتری کی خاطر پریزن پالیسی مینجمنٹ بورڈ کے لیے بجٹ میں ایک کروڑ 55 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، جیل خانہ جات کی تکنیکی صلاحیتوں میں بہتری لانے کے لیے 46 کروڑ 34 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

میرپورخاص میں ایپکس کورٹ کے قیام کے لیے 9 کروڑ 40 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ میرپورخاص حال ہی میں قائم کی گئی ہے۔ انصاف کے حصول میں آسانی کے لیے سجاول ڈسٹرکٹ میں نئے سیشن کورٹ، سول کورٹ اور فیملی کورٹ کے قیام کے لیے 7 کروڑ 17 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

کراچی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ کیماڑی، کورنگی اور سانگھڑ میں نئے ریجنل دفاتر کے قیام کے لیے 8 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

گاڑیوں کی رجسٹریشن میں جدت لانے کے لیے اقدامات کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بجٹ رواں مالی سال کے مقابلے میں 5.7 ارب روپے سے بڑھا کر 7.108 ارب روپے کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مطابق آئندہ مالی سال گاڑیوں کی ٹریکنگ اور مانیٹرنگ جیسے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، حفاظتی خصوصیات میں گاڑیوں کی رجسٹریشن، سمارٹ کارڈز اور نمبر پلیٹس کا منصوبہ شامل ہے۔

776.765 ملین روپے سیکیورٹی فیچرز، رجسٹریشن، سمارٹ کارڈ پر خرچ ہوں گے جبکہ 1.41 بلین روپے سیکیورٹی فیچر ریٹرو نمبر پلیٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟