فرنس آئل کی فروخت میں کمی: ’او سی اے سی‘ نے اعداد و شمار جاری کر دیے

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ سال اسی مدت میں 3.57 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ( او سی اے سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 45 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

’ اُو سی اے سی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2022 سے لے کر مئی 2023 تک کی مدت میں فرنس آئل کی فروخت کا حجم 1.96ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 45 فیصد کم ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ( او سی اے سی ) کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 3.57 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ مئی 2023 میں 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو اپریل کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔

’او سی اے سی‘ نے اعداد و شمار میں مزید بتایا ہے کہ اپریل میں ملک میں 0.07 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت کی گئی جو مئی میں بڑھ کر 0.09 ملین ٹن ہو گئی۔ گزشتہ سال مئی کےمقابلہ میں رواں سال مئی میں فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 80 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp