ایشین کرکٹ کونسل ہائبرڈ ماڈل کی طرز پر ایشیا کپ کرانے کے لیے رضامند

ہفتہ 10 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیا کپ کو ہائبرڈ ماڈل کی طرز پر کرانے کے لیے رضامند ہو گئی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے کے 4 میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے تحت سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال پہلے مرحلے کے میچز لاہور میں کھیلیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کے دیگر میچز اور فائنل سری لنکا میں ہو گا۔

ایشیا کپ 2 سے 17 ستمبر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے باضابطہ شیڈول کا اعلان منگل کے روز متوقع ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت کے پاس ہے جبکہ اس سے قبل پاکستان ایشیا کپ کا میزبان ہے۔ بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کے بعد پاکستان نے بھی کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو ہم بھی بھارت میں کھیلنے کے لیے نہیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp